پانی یا دودھ ان جیسی کسی چیز کو شروع کرنے والے کے دائیں طرف سے تقسیم کرنے کے استحباب کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , مالک , ابن شہاب , انس بن مالک , انس بن مالک
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ قَدْ شِيبَ بِمَائٍ وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَکْرٍ فَشَرِبَ ثُمَّ أَعْطَی الْأَعْرَابِيَّ وَقَالَ الْأَيْمَنَ فَالْأَيْمَنَ
یحیی بن یحیی، مالک، ابن شہاب، انس بن مالک، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ کی خدمت میں ایسا دودھ پیش کیا گیا کہ جس میں پانی ملایا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف ایک دیہاتی آدمی اور بائیں طرف حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیٹھے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود پی کر دیہاتی آدمی کو عطا فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دائیں طرف سے شروع کرنا چاہئے کہ اور پھر بائیں طرف سے۔
Anas b. Malik reported that there was brought to Allah's Messenger (may peace be upon him) a cup of milk mixed with water, while there was on his right a desert Arab and on his left Abu Bakr. He (the Holy Prophet) drank; he then gave it to the desert Arab and said: (Give to one) who is on the right, then again who is on the right.
