امام کا منبر پر بیٹھنا
راوی: محمد بن سلیمان , عبدالوہاب , ابن عطاء , عمری نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَائٍ عَنْ الْعُمَرِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ کَانَ يَجْلِسُ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ حَتَّی يَفْرَغَ أُرَاهُ قَالَ الْمُؤَذِّنُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ ثُمَّ يَجْلِسُ فَلَا يَتَکَلَّمُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ
محمد بن سلیمان، عبدالوہاب، ابن عطاء، عمری نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے پڑھتے تھے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر جا کر بیٹھتے یہاں تک کہ مؤذن اذان سے فارغ ہو جاتا پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے پھر بیٹھ جاتے اور گفتگو نہ فرماتے اس کے بعد پھر کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے۔
