کمان پر ٹیک لگا کر خطبہ پڑھنا
راوی: محمد بن سلمہ , ابن وہب , یونس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ عَنْ تَشَهُّدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَذَکَرَ نَحْوَهُ قَالَ وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَی وَنَسْأَلُ اللَّهَ رَبَّنَا أَنْ يَجْعَلَنَا مِمَّنْ يُطِيعُهُ وَيُطِيعُ رَسُولَهُ وَيَتَّبِعُ رِضْوَانَهُ وَيَجْتَنِبُ سَخَطَهُ فَإِنَّمَا نَحْنُ بِهِ وَلَهُ
محمد بن سلمہ، ابن وہب، یونس سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن شہاب سے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ جمعہ کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے سابقہ حدیث کی طرح روایت کیا بس یہ اضافہ کیا وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَی وَنَسْأَلُ اللَّهَ رَبَّنَا أَنْ يَجْعَلَنَا مِمَّنْ يُطِيعُهُ وَيُطِيعُ رَسُولَهُ وَيَتَّبِعُ رِضْوَانَهُ وَيَجْتَنِبُ سَخَطَهُ فَإِنَّمَا نَحْنُ بِهِ وَلَهُ۔(جس شخص نے ان دونوں (اللہ اور رسول) کی نافرمانی کی وہ شر میں مصروف ہوگیا (گمراہ ہوگیا)۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعاء کرتے ہیںکہ وہ ہمیں اپنے اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطیع اور تابع فرمان لوگوں میں سے بنائے، اپنی خوشنودی والے کام کرنے اور اپنی ناراضگی والے کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہم صرف اسی کی توفیق سے ہیں اور اسی کے لئے ہیں)
Narrated Ibn Shihab:
Yunus asked Ibn Shihab about the address of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) on Friday. He mentioned it in like manner. He added: Anyone who disobeys them (Allah and His Apostle) goes astray. We beseech Allah, our Lord, to make us from those who obey Him and obey His Apostle, and follow what He likes, and abstain from His anger; we are due to Him and we belong to Him.
