دوران خطبہ منبر پر کھڑے ہو کر دونوں ہاتھ اٹھانا بُرا ہے
راوی: احمد بن یونس , زائدہ , حصین بن عبدالرحمن عمارہ , بشر , بن مروان حصین بن عبدالرحمن
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ رَأَی عُمَارَةُ بْنُ رُوَيْبَةَ بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ وَهُوَ يَدْعُو فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ فَقَالَ عُمَارَةُ قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ قَالَ زَائِدَةُ قَالَ حُصَيْنٌ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ مَا يَزِيدُ عَلَی هَذِهِ يَعْنِي السَّبَّابَةَ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ
احمد بن یونس، زائدہ، حصین بن عبدالرحمن عمارہ، بشر، بن مروان حصین بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ عمارہ بن رویبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بشر بن مروان کو دیکھا جو جمعہ کے دن دوران خطبہ ہاتھ اٹھا رہے تھے یہ دیکھ کر عمارہ نے کہا اللہ ان دونوں ہاتھوں کو برا کرے میں نے منبر پر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف انگشت شہادت سے اشارہ کرتے تھے۔
