نماز جمعہ میں کون سی سورتیں پڑھنی چاہئیں
راوی: قعنبی , سلیمان بن بلال , جعفر , ابن ابی رافع
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّی بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ وَفِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ فَأَدْرَکْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّکَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ کَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْکُوفَةِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ
قعنبی، سلیمان بن بلال، جعفر، ابن ابی رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جمعہ کی نماز پڑھائی تو سورت جمعہ پڑھی اور دوسری رکعت میں" إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ" ابن ابی رافع کہتے ہیں کہ میں نماز سے فراغت کے بعد ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملا تو کہا آپ نے وہ دو سورتیں پڑھیں جو کوفہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پڑھتے تھے۔ اس پر ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں یہ دونوں سورتیں پڑھتے ہوئے سنا ہے۔
