جمعہ کے بعد نفل نماز پڑھنے کا بیان
راوی: محمد بن عبید , سلیمان بن داؤد , حماد بن زید , ایوب , نافع
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَی رَجُلًا يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي مَقَامِهِ فَدَفَعَهُ وَقَالَ أَتُصَلِّي الْجُمُعَةَ أَرْبَعًا وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي يَوْمَ الْجُمُعَةِ رَکْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ وَيَقُولُ هَکَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن عبید، سلیمان بن داؤد، حماد بن زید، ایوب، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ابن عمر جمعہ نے ایک شخص کو جمعہ کے دن اسی جگہ دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا انہوں نے اس شخص کو دھکا دیا اور کہا کہ تو جمعہ کی چار رکعتیں پڑھتا ہے؟ نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ ابن عمر جمعہ کے دن دو رکعتیں پڑھتے تھے اپنے گھر جا کر اور کہتے تھے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے۔
