عیدین کی تکبیرات کا بیان
راوی: محمد بن علاء , ابن ابی زیاد , زید ابن حباب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ وَابْنُ أَبِي زِيَادٍ الْمَعْنَی قَرِيبٌ قَالَا حَدَّثَنَا زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ حُبَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو عَائِشَةَ جَلِيسٌ لِأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ سَأَلَ أَبَا مُوسَی الْأَشْعَرِيَّ وَحُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ کَيْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُکَبِّرُ فِي الْأَضْحَی وَالْفِطْرِ فَقَالَ أَبُو مُوسَی کَانَ يُکَبِّرُ أَرْبَعًا تَکْبِيرَهُ عَلَی الْجَنَائِزِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ صَدَقَ فَقَالَ أَبُو مُوسَی کَذَلِکَ کُنْتُ أُکَبِّرُ فِي الْبَصْرَةِ حَيْثُ کُنْتُ عَلَيْهِمْ و قَالَ أَبُو عَائِشَةَ وَأَنَا حَاضِرٌ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ
محمد بن علاء، ابن ابی زیاد، زید ابن حباب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک دوست ابوعائشہ سے روایت ہے کہ سعید بن العاص نے ابوموسیٰ اشعری اور حذیفہ بن یمان سے پوچھا کہ عیدالفطر اور عیدالاضحی میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس طرح تکبیر کہتے تھے؟ ابوموسیٰ نے کہا کہ (ہر رکعت میں) چار تکبیریں کہتے تھے، نماز جنازہ کی مانند۔ ابوحذیفہ نے کہا ابوموسیٰ نے صحیح کہا ابوموسیٰ نے مزید کہا جب میں بصرہ والوں پر حاکم بنایا گیا تو میں وہاں بھی اتنی ہی تکبیریں کہتا تھا ابوعائشہ نے کہا کہ (اس سوال و جواب کے موقع پر) سعید بن العاص کے ساتھ موجود تھا۔
