صلوة استسقاء کے احکام
راوی: احمد بن محمد بن ثابت , عبدالرزاق , معمر , عباد بن تمیم , عبداللہ بن زید بن عاصم
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ لِيَسْتَسْقِيَ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَتَيْنِ جَهَرَ بِالْقِرَائَةِ فِيهِمَا وَحَوَّلَ رِدَائَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَدَعَا وَاسْتَسْقَی وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ
احمد بن محمد بن ثابت، عبدالرزاق، معمر، عباد بن تمیم، حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارش کی دعا کرنے کی غرض سے لوگوں کو لے کر بستی سے باہر نکلے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی اور اس میں جہراً قرأت کی اور چادر کو پلٹا اور دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور قبلہ رخ ہو کر بارش کی دعا کی۔
