نماز کسوف میں چار رکوع کا بیان
راوی: مسدد , یحیی , سفیان , حبیب بن ابی ثابت , طاؤس , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّی فِي کُسُوفِ الشَّمْسِ فَقَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَکَعَ ثُمَّ سَجَدَ وَالْأُخْرَی مِثْلُهَا
مسدد، یحیی، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گہن ہونے میں نماز پڑھی تو قرأت کی پھر رکوع کیا (رکوع کے بعد) پھر قرأت کی پھر رکوع کیا پھر (رکوع کے بعد) قرأت کی پھر رکوع کیا پھر (رکوع کے بعد) قرأت اور رکوع کیا اس کے بعد سجدہ کیا اور دوسری رکعت میں بھی پہلی رکعت کی طرح کیا۔ (یعنی ہر رکعت میں چار مرتبہ رکوع کیا اور چار مرتبہ قرأت )
