مسافر کو شک کہ نماز کا وقت ہوا یا نہیں پھر نماز پڑھے تو درست ہے
راوی: مسدد , ابومعاویہ , مسحاج بن موسی
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْمِسْحَاجِ بْنِ مُوسَی قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُنَّا إِذَا کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ فَقُلْنَا زَالَتْ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَزُلْ صَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ ارْتَحَلَ
مسدد، ابومعاویہ، مسحاج بن موسیٰ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ آپ نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو سنا تھا وہ ہم سے بیان فرمایئے، انہوں نے کہا جب ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں ہوتے تو ہم کہا کرتے تھے کہ سورج ڈھلا یا نہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز پڑھ کر سفر پر روانہ ہو جاتے
