دو نمازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابومعاویہ , اعمش , حبیب , بن ابی ثابت سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِالْمَدِينَةِ مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ وَلَا مَطَرٍ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا أَرَادَ إِلَی ذَلِکَ قَالَ أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ
عثمان بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، حبیب، بن ابی ثابت سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ظہر اور عصر کی نماز اسی طرح مغرب وعشاء کی نماز ایک ساتھ پڑھی بغیر خوف اور بغیر بارش کے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے لوگوں نے پوچھا کہ آپ کا اس سے کیا مقصد تھا؟ کہا آپ کا مقصد یہ تھا کہ امت تنگی میں مبتلا نہ ہو۔
