سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1230

مسافر نماز کو کب پورا پڑھے؟

راوی: موسی بن اسمعیل , مسلم بن ابراہیم , وہیب یحیی بن ابی اسحق , انس بن مالک , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَی مَکَّةَ فَکَانَ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ حَتَّی رَجَعْنَا إِلَی الْمَدِينَةِ فَقُلْنَا هَلْ أَقَمْتُمْ بِهَا شَيْئًا قَالَ أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا

موسی بن اسماعیل، مسلم بن ابراہیم، وہیب یحیی بن ابی اسحاق ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ کے لئے نکلے اور جب تک ہم مدینہ واپس نہ آگئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے (یحیی بن ابی اسحاق) کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں کچھ دن ٹھہرے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں دس دن ٹھہرے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں