سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1234

دوسری صورت یہ ہے کہ ایک صف امام کے ساتھ قائم ہو اور دوسری صف دشمن کے مقابلہ میں ہو پس امام اپنے ساتھووالوں کو ایک رکعت پڑھائے اور امام کھڑا رہے یہاں تک کہ یہ سب لوگ دوسری رکعت پڑھ لیں پھر یہ دشمن کے مقابلہ میں چلے جائیں اور دوسری جماعت آکر امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھے اور امام بیٹھا رہے یہاں تک کہ جماعت ثانیہ پہلی رکعت پوری کرے اس کے بعد امام سب کے ساتھ سلام پھیرے

راوی: عبیداللہ بن معاذ , شعیبہ , عبدالرحمن بن قاسم , صالح , بن خوات , سہل بن ابی حثمہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِأَصْحَابِهِ فِي خَوْفٍ فَجَعَلَهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ فَصَلَّی بِالَّذِينَ يَلُونَهُ رَکْعَةً ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ خَلْفَهُمْ رَکْعَةً ثُمَّ تَقَدَّمُوا وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ کَانُوا قُدَّامَهُمْ فَصَلَّی بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکْعَةً ثُمَّ قَعَدَ حَتَّی صَلَّی الَّذِينَ تَخَلَّفُوا رَکْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ

عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عبدالرحمن بن قاسم، صالح، بن خوات، حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب کو نماز خوف پڑھائی تو ان کی دو صفیں کیں پس پہلے اگلی صف والوں کے ساتھ ایک رکعت پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے رہے اور پچھلے لوگ ایک رکعت پڑھ کر آگے بڑھ گئے اور آگے والے پیچھے چلے گئے اب جو آگے بڑھ گئے تھے ان کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے رہے یہاں تک کہ جو جو لوگ پیچھے چلے گئے تھے انہوں نے ایک رکعت اور پڑھی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرا

یہ حدیث شیئر کریں