پانچویں صورت بعضوں نے کہا امام ہر گروہ کے ساتھ ایک رکعت پڑھے پھر سلام پھیر دے اور وہ لوگ اپنی ایک رکعت پوری کر لیں،،
راوی: مسدد , یزید بن زریع , معمر سالم ابن عمر , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِإِحْدَی الطَّائِفَتَيْنِ رَکْعَةً وَالطَّائِفَةُ الْأُخْرَی مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ ثُمَّ انْصَرَفُوا فَقَامُوا فِي مَقَامِ أُولَئِکَ وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً أُخْرَی ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ ثُمَّ قَامَ هَؤُلَائِ فَقَضَوْا رَکْعَتَهُمْ وَقَامَ هَؤُلَائِ فَقَضَوْا رَکْعَتَهُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ نَافِعٌ وَخَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَذَلِکَ قَوْلُ مَسْرُوقٍ وَيُوسُفُ بْنُ مِهْرَانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَکَذَلِکَ رَوَی يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي مُوسَی أَنَّهُ فَعَلَهُ
مسدد، یزید بن زریع، معمر سالم ابن عمر، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو جماعتوں میں سے ایک کو ایک رکعت پڑھائی اور دوسری جماعت دشمن کے سامنے کھڑی رہی۔ پھر دوسرا گروہ آیا اور ان کی جگہ پر کھڑا ہوا اور یہ دشمن کے سامنے چلے گئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی اور سلام پھیر دیا۔ ان لوگوں نے کھڑے ہو کر ایک رکعت اکیلے اکیلے ادا کی پھر سلام پھیر کردشمن کے سامنے چلے گئے۔ اس کے بعد پہلا گروہ آیا جو ایک رکعت پڑھ چکا تھا اور انہوں نے ایک رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ نافع اور خالد بن معدان نے بواسطہ ابن عمر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح نقل کیا ہے اور اسی طرح ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مسروق اور یوسف بن مہران کا قول ہے اور اسی طرح یونس نے بواسطہ حسن حضرت ابوموسی سے ان کا فعل روایت کیا ہے۔
