سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1261

اگر فجر کی جماعت ہو رہی ہو تو اس وقت سنتیں نہ پڑھے

راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن زید , عاصم بن عبداللہ بن سرجس , عبداللہ بن سرحبیس

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الصُّبْحَ فَصَلَّی الرَّکْعَتَيْنِ ثُمَّ دَخَلَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ يَا فُلَانُ أَيَّتُهُمَا صَلَاتُکَ الَّتِي صَلَّيْتَ وَحْدَکَ أَوْ الَّتِي صَلَّيْتَ مَعَنَا

سلیمان بن حرب، حماد بن زید، عاصم بن عبداللہ بن سرجس، حضرت عبداللہ بن سرحبیس سے روایت ہے ایک شخص آیا اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھ رہے تھے اس نے دو رکعتیں پڑھیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں شریک ہو گیا نماز سے فراغت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا ان دو نمازوں سے تیری نماز کونسی تھی؟ وہ جو تونے تنہا پڑھی یا وہ جو تونے ہمارے ساتھ پڑھی۔

یہ حدیث شیئر کریں