نماز میں نیند آنے کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , عبدالرزاق , معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنْ اللَّيْلِ فَاسْتَعْجَمَ الْقُرْآنُ عَلَی لِسَانِهِ فَلَمْ يَدْرِ مَا يَقُولُ فَلْيَضْطَجِعْ
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی رات میں نماز کے لئے کھڑا ہو اور قرآن اس کی زبان پر لڑکھڑانے لگے اور جو کہہ رہا ہے اس کی اس کو خبر نہ ہو تو ایسی صورت میں اس کو چاہیے کہ سو جائے
