سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1316

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تہجد کے لئے رات میں کس وقت اٹھتے تھے

راوی: ہشام بن عمار , ہقل بن زیاد , اوزاعی , یحیی بن ابی کثیر , ابوسلمہ , ربیعہ بن کعب اسلمی

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ السَّکْسَکِيُّ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ کَعْبٍ الْأَسْلَمِيَّ يَقُولُ کُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آتِيهِ بِوَضُوئِهِ وَبِحَاجَتِهِ فَقَالَ سَلْنِي فَقُلْتُ مُرَافَقَتَکَ فِي الْجَنَّةِ قَالَ أَوَ غَيْرَ ذَلِکَ قُلْتُ هُوَ ذَاکَ قَالَ فَأَعِنِّي عَلَی نَفْسِکَ بِکَثْرَةِ السُّجُودِ

ہشام بن عمار، ہقل بن زیاد، اوزاعی، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہا کرتا تھا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو اور ضروریات کے لئے پانی لاتا تھا ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ سے مانگ کیا مانگتا ہے؟ میں نے کہا کہ میں جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ساتھ مانگتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے علاوہ اور کچھ، میں نے کہا مجھے بس یہی چاہیے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اپنے لئے کثرت سے سجدے کر کے میری مدد کر

یہ حدیث شیئر کریں