رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں
راوی: قعنبی , مالک , نافع , عبداللہ بن دینار , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُکُمْ الصُّبْحَ صَلَّی رَکْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّی
قعنبی، مالک، نافع، عبداللہ بن دینار، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رات کی نماز (تہجد) کے متعلق سوال کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں جب تم میں سے کسی کو خوف ہو کہ فجر کا وقت ہو گیا ہے تو وہ ایک ہی رکعت پڑھ لے وہ سب نماز کو طاق کر دے گی۔
