تہجد کی رکعتوں کا بیان
راوی: سلیمان بن داؤد , ابن وہب , ابن ابی ذئب , عمر و بن حارث , یونس بن یزید , ابن شہاب سے
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُمْ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ وَيُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ وَيَسْجُدُ سَجْدَةً قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أَحَدُکُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا سَکَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَتَبَيَّنَ لَهُ الْفَجْرُ وَسَاقَ مَعْنَاهُ قَالَ وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَی بَعْضٍ
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، ابن ابی ذئب، عمرو بن حارث، یونس بن یزید، ابن شہاب سے بھی سابقہ حدیث کی طرح روایت ہے البتہ اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک وتر پڑھتے اور اتنی دیر تک سجدہ کرتے جتنی دیر میں تم میں سے کوئی پچاس آیتیں پڑھے سر اٹھانے سے قبل اور جب مؤذن فجر کی اذان سے فارغ ہوتا اور صبح ظاہر ہو جاتی تو باقی حدیث سابق ہے البتہ بعض کی روایت میں کچھ اضافہ ہے۔
