سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1353

تہجد کی رکعتوں کا بیان

راوی: ابن مثنی , ابن ابی عدی , شعبہ , حکم , سعد بن جبیر , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ فَصَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَائَ ثُمَّ جَائَ فَصَلَّی أَرْبَعًا ثُمَّ نَامَ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَدَارَنِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّی خَمْسًا ثُمَّ نَامَ حَتَّی سَمِعْتُ غَطِيطَهُ أَوْ خَطِيطَهُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الْغَدَاةَ

ابن مثنی، ابن ابی عدی، شعبہ، حکم، سعد بن جبیر، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر رات میں رہا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز پڑھ کر گھر آئے پھر چار رکعتیں پڑھیں اور سو رہے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بائیں جانب آکھڑا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے گھما کر اپنی داہنی طرف کھڑا کر لیا پس اس مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ رکعتیں پڑھیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ میں نے آپ کے خر اٹوں کی آواز سنی پھر (جاگے) اور کھڑے ہو کر دو رکعتیں فجر کی سنت پڑھیں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور صبح کی نماز پڑھائی

یہ حدیث شیئر کریں