تہجد کی رکعتوں کا بیان
راوی: احمد بن صالح , محمد بن سلمہ , ابن وہب , معاویہ بن صالح , عبداللہ بن ابی قیس , عبداللہ بن ابی قیس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بِکَمْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ قَالَتْ کَانَ يُوتِرُ بِأَرْبَعٍ وَثَلَاثٍ وَسِتٍّ وَثَلَاثٍ وَثَمَانٍ وَثَلَاثٍ وَعَشْرٍ وَثَلَاثٍ وَلَمْ يَکُنْ يُوتِرُ بِأَنْقَصَ مِنْ سَبْعٍ وَلَا بِأَکْثَرَ مِنْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد زَادَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَلَمْ يَکُنْ يُوتِرُ بِرَکْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ قُلْتُ مَا يُوتِرُ قَالَتْ لَمْ يَکُنْ يَدَعُ ذَلِکَ وَلَمْ يَذْکُرْ أَحْمَدُ وَسِتٍّ وَثَلَاثٍ
احمد بن صالح، محمد بن سلمہ، ابن وہب، معاویہ بن صالح، عبداللہ بن ابی قیس، حضرت عبداللہ بن ابی قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتنی رکعات کو طاق کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کبھی سات پر، کبھی نو پر، کبھی گیارہ پر، اور کبھی تیرہ رکعات پر عدد کو طاق کرتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات رکعات سے کم کبھی نہیں پڑھیں اور نہ ہی تیرہ رکعات سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھیں اور فجر کی سنتوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی ناغہ نہیں کرتے تھے احمد کی روایت میں نو رکعات کا ذکر نہیں ہے
