سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1363

تہجد کی رکعتوں کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , مخرمہ بن سلیمان کریب , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مَخْرمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ خَالَتُهُ قَالَ فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ أَوْ بَعْدَهُ بِقَلِيلٍ اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدِهِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآيَاتِ الْخَوَاتِمِ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ إِلَی شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ وُضُوئَهُ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِهِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی رَأْسِي فَأَخَذَ بِأُذُنِي يَفْتِلُهَا فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ قَالَ الْقَعْنَبِيُّ سِتَّ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی جَائَهُ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الصُّبْحَ

قعنبی، مالک، مخرمہ بن سلیمان کریب، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنی خالہ اور زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ایک رات رہا پس میں تو تکیہ کے عرض میں لیٹا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے طول میں لیٹے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو رہے جب رات آدھی ہوگئی یا اس سے کچھ کم یا اس سے کسی قدر زیادہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوئے اور بیٹھ کر ننید کا اثر دور کرنے کے لئے اپنے منہ پر ہاتھ پھیرنے لگے پھر سورت آل عمران کی آخر کی دس آیتیں پڑھیں پھر ایک مشک کی طرف گئے جو لٹکی ہوئی تھی پھر اس سے پانی لے کر اچھی طرح وضو کیا اس کے بعد نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے، حضرت عبداللہ کہتے ہیں کہ میں بھی اٹھا اور جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا تھا میں نے بھی کیا اور نماز پڑھنے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر آکھڑا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا کان پکڑ کر ملنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دو رکعتیں کر کے بارہ رکعتیں پڑھی پھر وتر پڑھے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے یہاں تک کہ مؤذن نماز کے لئے بلانے کو آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر دو ہلکی پھلکی رکعتیں پڑھیں اس کے بعد باہر تشریف لائے اور فجر کی نماز پڑھائی

یہ حدیث شیئر کریں