سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1364

نماز میں میانہ روی اختیار کرے کا حکم

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , ابن عجلان , سعید , ابوسلمہ , عائشہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اکْلَفُوا مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّی تَمَلُّوا وَإِنَّ أَحَبَّ الْعَمَلِ إِلَی اللَّهِ أَدْوَمُهُ وَإِنْ قَلَّ وَکَانَ إِذَا عَمِلَ عَمَلًا أَثْبَتَهُ

قتیبہ بن سعید، لیث، ابن عجلان، سعید، ابوسلمہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اتنا ہی عمل کر جتنا کہ تم کر سکو کیونکہ اللہ تعالیٰ (ثواب دیتے دیتے) نہیں تھکتا لیکن تم (عمل کرتے کرتے) تھک جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی کام پسندیدہ ہے جس پر ہمیشہ عمل کیا جائے اگرچہ وہ عمل تھوڑ اہی ہو، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی کام کو کرتے تو اس پر مداومت اختیار فرماتے

یہ حدیث شیئر کریں