آٹھویں صورت بعضوں نے کہا ہر گروہ کے ساتھ امام دو رکعتیں پڑھے
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , ابراہیم , علقمہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ کَيْفَ کَانَ عَمَلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ کَانَ يَخُصُّ شَيْئًا مِنْ الْأَيَّامِ قَالَتْ لَا کَانَ کُلُّ عَمَلِهِ دِيمَةً وَأَيُّکُمْ يَسْتَطِيعُ مَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَطِيعُ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابراہیم، حضرت علقمہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پوچھا کہ آپ کس طرح عمل کرتے تھے؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مخصوص ایام میں عمل کرتے تھے؟ فرمایا نہیں آپ کا عمل ہمیشہ ہوتا تھا اور تم میں سے کون اتنی طاقت رکھتا ہے جتنی کہ آپ رکھتے تھے۔
