تراویح کا بیان
راوی: قعنبی , مالک , بن انس , ابن شہاب , عروہ بن زبیر , عائشہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّی بِصَلَاتِهِ نَاسٌ ثُمَّ صَلَّی مِنْ الْقَابِلَةِ فَکَثُرَ النَّاسُ ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنْ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ قَدْ رَأَيْتُ الَّذِي صَنَعْتُمْ فَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنْ الْخُرُوجِ إِلَيْکُمْ إِلَّا أَنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْکُمْ وَذَلِکَ فِي رَمَضَانَ
قعنبی، مالک، بن انس، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں نماز پڑھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اور لوگوں نے بھی پڑھی پھر دوسری رات کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی بہت سے لوگ جمع ہو گئے جب تیسری رات لوگ جمع ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہجرہ سے باہر تشریف نہ لائے صبح کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے تمہارا حال معلوم تھا لیکن میں اس خیال سے نہ نکلا کہ کہیں تم پر فرض نہ ہو جائے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ یہ واقعہ رمضان میں پیش آیا تھا
