قرآن پاک کم سے کم کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہیئے
راوی: مسلم بن ابراہیم , موسیٰ بن اسماعیل , ابان , یحیی , محمد بن ابراہیم , ابوسلمہ , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا أَخْبَرَنَا أَبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ اقْرَأْ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي عِشْرِينَ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي عَشْرٍ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِيدَنَّ عَلَی ذَلِکَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ مُسْلِمٍ أَتَمُّ
مسلم بن ابراہیم، موسیٰ بن اسماعیل، ابان، یحیی، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: قرآن ایک مہینہ میں پورا کیا کرو، انہوں نے کہا مجھ میں اس سے زیادہ کی قوت ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر بیس دن میں پورا کر لیا کرو، انہوں نے کہا مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی قوت ہے تو فرمایا: تو پھر پندرہ دن میں ختم کر لیا کرو، انہوں نے کہا مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی قوت ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر سات دن میں ختم کر لیا کرو۔ اور اس پر اضافہ مت کرنا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ مسلم کی حدیث اتم ہے۔
