سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1388

قرآن کے حصے کرنا

راوی: محمد بن یحیی بن فارس , ابن ابی مریم , یحیی بن ایوب , ابن الہادی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ الْهَادِ قَالَ سَأَلَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ فَقَالَ لِي فِي کَمْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَقُلْتُ مَا أُحَزِّبُهُ فَقَالَ لِي نَافِعٌ لَا تَقُلْ مَا أُحَزِّبُهُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَرَأْتُ جُزْئًا مِنْ الْقُرْآنِ قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ ذَکَرَهُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ

محمد بن یحیی بن فارس، ابن ابی مریم، یحیی بن ایوب، ابن الہادی کہتے ہیں کہ حضرت نافع بن جبیر بن مطعم نے مجھ سے پوچھا کہ تم کتنے دنوں میں قرآن ختم کرتے ہو؟ میں نے کہا میں اس کے حصے نہیں کرتا ہوں۔ حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ایسا مت کہو۔ کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود کہا ہے کہ میں نے قرآن کا ایک حصہ پڑھا ہے، ابن الہادی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نافع نے مغیرہ بن شعبہ سے نقل کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں