سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1404

اذا السماء النشقت اور اقرا

راوی: مسدد , معتمر بکر , ابورافع , ابورافع سے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا بَکْرٌ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّی أَلْقَاهُ

مسدد، معتمر بکر، ابورافع، حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھی میں نے کہا یہ سجدہ کیسا ہے انہوں نے کہا میں یہ سجدہ ابوالقاسم (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کیا ہے اور میں ہمیشہ اس کو کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جا ملوں۔

یہ حدیث شیئر کریں