سواری کی حالت میں آیت سجدہ سنے تو کیا کرے؟
راوی: احمد بن حنبل , یحیی بن سعید , احمد بن ابوشعیب , ابن نمیر , عبیداللہ بن نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ الْمَعْنَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا السُّورَةَ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ حَتَّی لَا يَجِدَ أَحَدُنَا مَکَانًا لِمَوْضِعِ جَبْهَتِهِ
احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، احمد بن ابوشعیب، ابن نمیر، عبیداللہ بن نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو نماز کے علاوہ ایک سورت سناتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم کبھی سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کو تو زمین پر اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ ملتی۔
