سونے سے پہلے وتر پڑھنے کا بیان
راوی: ابن مثنی , ابوداؤد , ابان بن یزید , قتادہ , ابوسعید , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مِنْ أَزْدِ شَنُوئَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ لَا أَدَعُهُنَّ فِي سَفَرٍ وَلَا حَضَرٍ رَکْعَتَيْ الضُّحَی وَصَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ وَأَنْ لَا أَنَامَ إِلَّا عَلَی وِتْرٍ
ابن مثنی، ابوداؤد، ابان بن یزید، قتادہ، ابوسعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ میرے دوست حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو تین باتوں کی وصیت فرمائی جن کو میں کبھی نہیں چھوڑتا ہوں نہ سفر میں اور نہ حضر میں (1) چاشت کی دو رکعتیں (2) ہر مہینہ کے تین دن کے روزے (3) وتر پڑھ کر سونا
