قرآن پڑھنے کا ثواب
راوی: سلیمان بن داؤد , ابن وہب , موسیٰ بن علی بن رباح , علی , عقبہ بن عامر جہنی
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي الصُّفَّةِ فَقَالَ أَيُّکُمْ يُحِبُّ أَنْ يَغْدُوَ إِلَی بُطْحَانَ أَوْ الْعَقِيقِ فَيَأْخُذَ نَاقَتَيْنِ کَوْمَاوَيْنِ زَهْرَاوَيْنِ بِغَيْرِ إِثْمٍ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا قَطْعِ رَحِمٍ قَالُوا کُلُّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَلَأَنْ يَغْدُوَ أَحَدُکُمْ کُلَّ يَوْمٍ إِلَی الْمَسْجِدِ فَيَتَعَلَّمَ آيَتَيْنِ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ خَيْرٌ لَهُ مِنْ نَاقَتَيْنِ وَإِنْ ثَلَاثٌ فَثَلَاثٌ مِثْلُ أَعْدَادِهِنَّ مِنْ الْإِبِلِ
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، موسیٰ بن علی بن رباح، علی، حضرت عقبہ بن عامر جہنی سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم مسجد کے سائبان میں بیٹھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کون یہ چاہتا ہے کہ بطحان یا عقیق تک جائے اور پھر دو اونٹ بڑی کوہان والے موٹے تازے بغیر کسی گناہ کے اور بغیر کسی قطع رحمی کے لے کر آئے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے ہر شخص یہ چاہے گا فرمایا تم میں سے جو شخص ہر روز مسجد میں آکر قرآن کی دو آیتیں سیکھے گا تو اس کے لئے یہ دو آیتیں سیکھنا دو اونٹوں کے برابر ہیں پس جتنی آیتیں قرآن کی سیکھے گا وہ اس کے حق میں اتنے ہی اونٹوں سے بہتر ہوں گی
