آیت لکرسی کی فضیلت
راوی: محمد بن مثنی , عبدالاعلی , سعید بن ایاس , ابوسلیل , عبداللہ بن رباح ابی بن کعب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ إِيَاسٍ عَنْ أَبِي السَّلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا الْمُنْذِرِ أَيُّ آيَةٍ مَعَکَ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ أَبَا الْمُنْذِرِ أَيُّ آيَةٍ مَعَکَ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ أَعْظَمُ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ قَالَ فَضَرَبَ فِي صَدْرِي وَقَالَ لِيَهْنَ لَکَ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ الْعِلْمُ
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید بن ایاس، ابوسلیل، عبداللہ بن رباح حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابومنذر (یہ ابی بن کعب کی کنیت ہے) قرآن کی کونسی آیت سب سے زیادہ بڑی ہے میں نے کہا اللہ اور اس کے رسول زیادہ جاننے والے ہیں پھر آپ نے استغفار فرمایا کون سی آیت کتاب اللہ میں سب سے بڑی ہے میں نے عرض کی (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) 2۔ البقرۃ : 255) یہ سن کر آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا فرمایا اے ابومنذر تجھے علم مبارک ہو۔
