سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1528

اپنے اہل و مال پر بد دعا کرنے کی ممانعت

راوی: ہشام بن عمار , یحیی بن فضل , سلیمان بن عبدالرحمان , حاتم بن اسماعیل , یعقوب بن مجاہد , ابوحزرہ , عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَيَحْيَی بْنُ الْفَضْلِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالُوا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ أَبُو حَزْرَةَ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَدْعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ وَلَا تَدْعُوا عَلَی أَوْلَادِکُمْ وَلَا تَدْعُوا عَلَی خَدَمِکُمْ وَلَا تَدْعُوا عَلَی أَمْوَالِکُمْ لَا تُوَافِقُوا مِنْ اللَّهِ تَبَارَکَ وَتَعَالَی سَاعَةَ نَيْلٍ فِيهَا عَطَائٌ فَيَسْتَجِيبَ لَکُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ مُتَّصِلٌ عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ لَقِيَ جَابِراً

ہشام بن عمار، یحیی بن فضل، سلیمان بن عبدالرحمن ، حاتم بن اسماعیل، یعقوب بن مجاہد، ابوحزرہ، عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بددعا نہ کرو اپنے اوپر، نہ اپنی اولاد پر، نہ اپنے خادموں پر، اور نہ اپنے مالوں پر کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ گھڑی ایسی ہو جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ روایت متصل ہے کیونکہ عبادہ بن ولید کی ملاقات حضرت جابر بن عبداللہ سے ثابت ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں