سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1539

اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں

راوی: ابراہیم بن موسی , عیسی , ہشام , عائشہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَدْعُو بِهَؤُلَائِ الْکَلِمَاتِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ الْغِنَی وَالْفَقْرِ

ابراہیم بن موسی، عیسی، ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ سے دعا کرتے تھے اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں دوزخ کے فتنہ اور دوزخ کے عذاب سے اور مالداری اور ناداری کے شر سے۔

یہ حدیث شیئر کریں