سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1551

اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں

راوی: احمد بن عبداللہ , غسان بن عوف , ابونضرہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْغُدَانِيُّ أَخْبَرَنَا غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ فَقَالَ يَا أَبَا أُمَامَةَ مَا لِي أَرَاکَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ فِي غَيْرِ وَقْتِ الصَّلَاةِ قَالَ هُمُومٌ لَزِمَتْنِي وَدُيُونٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَفَلَا أُعَلِّمُکَ کَلَامًا إِذَا أَنْتَ قُلْتَهُ أَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَمَّکَ وَقَضَی عَنْکَ دَيْنَکَ قَالَ قُلْتُ بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ قُلْ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِکَ فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَمِّي وَقَضَی عَنِّي دَيْنِي

احمد بن عبیداللہ، غسان بن عوف، ابونضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری شخص کو دیکھا جس کا نام ابوامامہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا اے ابوامامہ کیا بات ہے کہ میں تم کو ایسے وقت میں مسجد میں دیکھ رہا ہوں جبکہ نماز کا وقت نہیں ہے؟ ابوامامہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے غم و آلام نے اور قرضوں نے گھیر رکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تجھ کو ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن کو اگر تو کہے تو اللہ تعالیٰ تیری تمام فکریں دور فرمادے گا اور تیرا تمام قرض ادا ہو جائے گا کہا کیوں نہیں بتایئے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صبح اور شام کے وقت یہ دعا پڑھا کر ( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ ) اے اللہ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں رنج و غم سے اور میں تجھ سے پناہ مانتا ہوں عاجزی اور سستی سے اور میں پناہ چاہتا ہوں کم ہمتی اور بخل سے اور میں پناہ چاہتا ہوں قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے قہر سے۔ ابوامامہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایت پر عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے میری تمام فکریں دور فرمادیں اور میرا تمام قرض ادا کروا دیا۔

یہ حدیث شیئر کریں