سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1571

چرنے والے جانوروں کی زکوة کا بیان

راوی: نفیلی , ابومعاویہ , اعمش , ابووائل , معاذ معاذ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مُعَاذٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا وَجَّهَهُ إِلَی الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ الْبَقَرِ مِنْ کُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً وَمِنْ کُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً وَمِنْ کُلِّ حَالِمٍ يَعْنِي مُحْتَلِمًا دِينَارًا أَوْ عَدْلَهُ مِنْ الْمَعَافِرِ ثِيَابٌ تَکُونُ بِالْيَمَنِ

نفیلی، ابومعاویہ، اعمش، ابووائل، معاذ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو (زکوة کی وصولیابی کے لئے یمن کی طرف بھیجا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر تیس گائے بیل میں سے ایک سال کی عمر کا بیل یا ایک سال کی عمر والی گائے لینے کا حکم فرمایا اور ہر چالیس گائے بیلوں پر دو سال کی گائے لینے کا حکم فرمایا اور (جزیہ کے طور پر غیر مسلم سے) ہربالغ مرد سے ایک دینار لینے کا یا اس کے بدلہ میں معافر یعنی یمن کے بنے ہوئے کپڑے لینے کا حکم فرمایا۔

Narrated Mu'adh ibn Jabal:
When the Prophet (peace_be_upon_him) sent him to the Yemen, he ordered him to take a male or a female calf a year old for every thirty cattle and a cow in its third year for every forty, and one dinar for every adult (unbeliever as a poll-tax) or cloths of equivalent value manufactured in the Yemen.

یہ حدیث شیئر کریں