سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1644

سوال سے بچنے کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک نافع , عبداللہ بن عمر , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَذْکُرُ الصَّدَقَةَ وَالتَّعَفُّفَ مِنْهَا وَالْمَسْأَلَةَ الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنْ الْيَدِ السُّفْلَی وَالْيَدُ الْعُلْيَا الْمُنْفِقَةُ وَالسُّفْلَی السَّائِلَةُ قَالَ أَبُو دَاوُد اخْتُلِفَ عَلَی أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ عَبْدُ الْوَارِثِ الْيَدُ الْعُلْيَا الْمُتَعَفِّفَةُ و قَالَ أَکْثَرُهُمْ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ الْيَدُ الْعُلْيَا الْمُنْفِقَةُ و قَالَ وَاحِدٌ عَنْ حَمَّادٍ الْمُتَعَفِّفَةُ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک نافع، عبداللہ بن عمر، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت منبر پر تشریف فرما تھے اور صدقہ کا بیان فرما رہے تھے اور صدقہ سے پرہیز اور سوال سے باز رہنے کا بھی ذکر فرما رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اوپر والا ہاتھ وہ ہے جو دیتا ہے اور نیچے والا ہاتھ وہ ہے جو سوال کرتا ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ نافع سے اس حدیث میں ایوب پر اختلاف ہے عبدالوارث نے الْيَدُ الْعُلْيَا الْمُتَعَفِّفَةُ روایت کیا ہے اور اکثر رواة نے بواسطہ حماد بن زید ایوب سے الْيَدُ الْعُلْيَا الْمُنْفِقَةُ نقل کیا ہے اور حماد سے صرف ایک راوی نے المتعففہ ذکر کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں