سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1716

گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،

راوی: عمرو بن عون , خالد , ابوحیان , منذر بن جریر

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِيرٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ جَرِيرٍ بِالْبَوَازِيجِ فَجَائَ الرَّاعِي بِالْبَقَرِ وَفِيهَا بَقَرَةٌ لَيْسَتْ مِنْهَا فَقَالَ لَهُ جَرِيرٌ مَا هَذِهِ قَالَ لَحِقَتْ بِالْبَقَرِ لَا نَدْرِي لِمَنْ هِيَ فَقَالَ جَرِيرٌ أَخْرِجُوهَا فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَأْوِي الضَّالَّةَ إِلَّا ضَالٌّ

عمرو بن عون، خالد، ابوحیان، حضرت منذر بن جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں حضرت جریر بن عبداللہ کے ساتھ بوازیج میں تھا اتنے میں چرواہا گائیں لے کر آیا ان میں ایک گائے اور تھی جو ان میں کی نہ تھی حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے چرواہا سے پوچھا یہ گائے کس کی ہے؟چرواہے نے کہا مجھے نہیں معلوم کس کی ہے یہ ہماری گایوں کے ساتھ چلی آئی ہے حضرت جریر نے کہا اس کو نکالو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے بھولے بھٹکے جانور کو وہی اپنے پاس رکھتا ہے جو خود گم کردہ راہ ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں