سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 1742

احرام کے وقت خوشبو لگانا

راوی: محمد بن صباح , بزار , اسمعیل بن زکریا , حسن بن عبیداللہ , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ زَکَرِيَّا عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ الْمِسْکِ فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

محمد بن صباح، بزار، اسماعیل بن زکریا، حسن بن عبیداللہ، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں اب بھی (چشم تصور میں) گویا کہ آپ کو دیکھ رہی ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں لگی ہوں مشک کی خوشبو محسوس کر رہی ہوں، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے (لیکن یہ خوشبو احرام باندھنے سے قبل لگائی گئی تھی)

یہ حدیث شیئر کریں