سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 23

کھڑے ہو کر پیشاب کرنا

راوی: حفص بن عمر , مسلم بن ابراہیم , شعبہ , مسدد , ابوعوانہ , حفص , سلیمان , ابی وائل , حذیفہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَهَذَا لَفْظُ حَفْصٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ أَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ فَذَهَبْتُ أَتَبَاعَدُ فَدَعَانِي حَتَّی کُنْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ

حفص بن عمر، مسلم بن ابراہیم، شعبہ، مسدد، ابوعوانہ، حفص، سلیمان، ابی وائل، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کوڑی (گندگی کے ڈھیر) پر گئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور موزوں پر مسح کیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ مسدد نے (مزید الفاظ روایت کرتے ہوئے) کہا ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں پیچھے ہٹنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلایا یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایڑیوں کے بالکل قریب آگیا۔

یہ حدیث شیئر کریں