مستحاضہ سے اسکا شوہر جماع کرسکتا ہے
راوی: ابراہیم بن خالد , معلی بن منصور , علی بن مسہر , شیبانی , عکرمہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ کَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تُسْتَحَاضُ فَکَانَ زَوْجُهَا يَغْشَاهَا قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ مُعَلَّی ثِقَةٌ وَکَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لَا يَرْوِي عَنْهُ لِأَنَّهُ کَانَ يَنْظُرُ فِي الرَّأْيِ
ابراہیم بن خالد، معلی بن منصور، علی بن مسہر، شیبانی، حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ام حبیبہ مستحاضہ تھیں اور ان کے شوہر ان سے صحبت (جماع) کرتے تھے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یحیی بن معین نے معلی کو ثقہ قرار دیا ہے مگر امام احمد ابن حنبل ان سے روایت نہیں کرتے تھے کیونکہ وہ قیاس میں دخل رکھتے تھے۔
