جمعہ کے غسل کا بیان
راوی: یزید بن خالد بن یزید بن عبداللہ بن موہب , عبدالعزیز بن یحیی , محمد بن سلمہ , موسیٰ بن اسمعیل , حماد , محمد بن سلمہ , محمد بن اسحق , محمد بن ابراہیم , ابوسلمہ , بن عبدالرحمن , ابوداؤد , ابوسعید خدری اور ابوہریرہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِيُّ الْهَمْدَانِيُّ ح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی الْحَرَّانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ح حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهَذَا حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ يَزِيدُ وَعَبْدُ الْعَزِيزِ فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ کَانَ عِنْدَهُ ثُمَّ أَتَی الْجُمُعَةَ فَلَمْ يَتَخَطَّ أَعْنَاقَ النَّاسِ ثُمَّ صَلَّی مَا کَتَبَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ أَنْصَتَ إِذَا خَرَجَ إِمَامُهُ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ کَانَتْ کَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ جُمُعَتِهِ الَّتِي قَبْلَهَا قَالَ وَيَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةِ وَزِيَادَةٌ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَيَقُولُ إِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ أَتَمُّ وَلَمْ يَذْکُرْ حَمَّادٌ کَلَامَ أَبِي هُرَيْرَةَ
یزید بن خالد بن یزید بن عبداللہ بن موہب، عبدالعزیز بن یحیی، محمد بن سلمہ، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، محمد بن سلمہ، محمد بن اسحاق ، محمد بن ابراہیم، ابوسلمہ، بن عبدالرحمن، ابوداؤد، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور اپنے کپڑوں میں سے سب سے اچھا کپڑا پہنے اور اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو اس کو بھی لگائے پھر جمہ کے لئے (مسجد میں آئے) اور لوگوں کی گردنوں کو نہ پھاندے پھر جس قدر اللہ نے اس کی قسمت میں لکھا ہو اس قدر نماز پڑھے اور جب امام خطبہ کے لئے نکلے تو خاموشی اختیار کرے یہاں تک کہ وہ اپنی نماز سے فارغ ہو جائے تو یہ نماز کفارہ ہو جائے گی پہلے جمعہ سے لے کر اس موجودہ جمعہ تک کے گناہوں کے لئے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ مزید تین دن کے گناہ بھی معاف ہو جائیں گے مزید فرمایا کہ ایک نیکی کا گناہ دس گنا ہوتا ہے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ محمد بن سلمہ کی حدیث مکمل ہے اور حماد نے اپنی حدیث میں ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان نقل کیا ہے۔
