جمعہ کے غسل کا بیان
راوی: ابن ابی عقیل , محمد بن سلمہ , ابن وہب , ابن ابی عقیل , اسامہ , ابن زید , عمرو بن شعیب , عمرو بن عبداللہ بن عمرو بن العاص
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَقِيلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمِصْرِيَّانِ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ ابْنُ أَبِي عَقِيلٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَسَّ مِنْ طِيبِ امْرَأَتِهِ إِنْ کَانَ لَهَا وَلَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ ثُمَّ لَمْ يَتَخَطَّ رِقَابَ النَّاسِ وَلَمْ يَلْغُ عِنْدَ الْمَوْعِظَةِ کَانَتْ کَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهُمَا وَمَنْ لَغَا وَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ کَانَتْ لَهُ ظُهْرًا
ابن ابی عقیل، محمد بن سلمہ، ابن وہب، ابن ابی عقیل، اسامہ، ابن زید، عمرو بن شعیب، حضرت عمرو بن عبداللہ بن عمرو بن العاص سے رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور اپنی بیوی کے پاس موجود خوشبو بھی لگائے اور اچھے کپڑے بھی پہنے اور لوگوں کی گردنیں نہ پھاندے اور خطبہ کے وقت بیہودہ باتیں نہ کرے تو وہ جمعہ کفارہ ہو جائے گا پچھلے جمعہ تک کے گناہوں کا اور جو بیہودہ اور بیکار باتیں کرے گا اور لوگوں کی گردنیں پھاندے گا تو وہ جمعہ اس کے لئے ایسا ہوگا جیسے ظہر کی نماز۔
