جمعہ کے دن غسل نہ کرنے کی اجازت
راوی: مسدد , حماد بن زید , یحیی بن سعید , عمرو , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّاسُ مُهَّانَ أَنْفُسِهِمْ فَيَرُوحُونَ إِلَی الْجُمُعَةِ بِهَيْئَتِهِمْ فَقِيلَ لَهُمْ لَوْ اغْتَسَلْتُمْ
مسدد، حماد بن زید، یحیی بن سعید، عمرو، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ لوگ اپنے ہاتھوں سے مزدوری کرتے تھے پھر نماز جمعہ کو اسی حالت میں چلے جاتے تھے تو ان سے یہ کہا گیا کہ کاش تم غسل کر لیتے۔
