حالت حیض میں پہنے ہوئے لباس کو دھونے کا مسئلہ
راوی: مسدد , حماد , عیسیٰ بن یونس , موسیٰ بن اسمعیل , حماد , ابن سلمہ , ہشام
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْمَعْنَی قَالَ حُتِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ بِالْمَائِ ثُمَّ انْضَحِيهِ
مسدد، حماد، عیسیٰ بن یونس، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، ابن سلمہ، حضرت ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسی طرح روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) کھرچ ڈال پھر اس پر پانی ڈال کر مل اور پھر دھو ڈال۔
