سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 408

صلوٰة وسطی کا بیان

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , یحیی بن زکریا بن ابی زائدہ , یزید بن ہارون , ہشام بن حسان , محمد بن سیرین , عبیدہ , علی

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَی صَلَاةِ الْعَصْرِ مَلَأَ اللَّهُ بُيُوتَهُمْ وَقُبُورَهُمْ نَارًا

عثمان بن ابی شیبہ، یحیی بن زکریا بن ابی زائدہ، یزید بن ہارون، ہشام بن حسان، محمد بن سیرین، عبیدہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ خندق کے دن فرمایا ان کافروں نے ہمیں صلوٰة وسطی یعنی عصر کی نماز سے روک دیا اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو جہنم کی آگ سے بھر دے۔

یہ حدیث شیئر کریں