سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 415

مغرب کا وقت

راوی: داؤد بن شبیب , حماد , ثابت بنانی , انس بن مالک

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَرْمِي فَيَرَی أَحَدُنَا مَوْضِعَ نَبْلِهِ

داؤد بن شبیب، حماد، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز ہم پڑھا کرتے تھے پھر ہم تیراندازی کرتے تھے اور ہم کو تیر گرنے کی جگہ دکھائی دیتی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں