نماز کے لئے تکبیر کہی جا چکے اور امام نہ آئے تو بیٹھ کرامام کا انتظار کریں کھڑے نہ رہیں
راوی: مسلم بن ابراہیم موسیٰ بن اسمعیل , ابان , یحیی , عبداللہ بن ابی قتادہ , ابوقتادہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَکَذَا رَوَاهُ أَيُّوبُ وَحَجَّاجٌ الصَّوَّافُ عَنْ يَحْيَی وَهِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ قَالَ کَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَی وَرَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی وَقَالَا فِيهِ حَتَّی تَرَوْنِي وَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةَ
مسلم بن ابراہیم موسیٰ بن اسماعیل، ابان، یحیی، عبداللہ بن ابی قتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب نماز کے لئے تکبیر ہو تو جب تک مجھے نہ دیکھ لو اس وقت تک کھڑے نہ ہو ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ایوب اور حجاج صواف نے بھی اس کو یحیی سے اسی طرح روایت کیا ہے اور ہشام دستوائی نے یوں کہا ہے کہ مجھے یحیی نے لکھا تھا اور اس کو معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک نے بھی یحیی سے روایت کیا ہے ان کے الفاظ یہ ہیں حَتّٰی تَرُونِی وَعَلَیکُمَ السَّکِینَة۔
