نماز کے لئے تکبیر کہی جا چکے اور امام نہ آئے تو بیٹھ کرامام کا انتظار کریں کھڑے نہ رہیں
راوی: محمود بن خالد , ولید , ابوعمرو , داؤد بن رشید , ولید , اوزاعی , زہری , ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ قَالَ أَبُو عَمْرٍو ح و حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ الصَّلَاةَ کَانَتْ تُقَامُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْخُذُ النَّاسُ مَقَامَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَأْخُذَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمود بن خالد، ولید، ابوعمرو، داؤد بن رشید، ولید، اوزاعی، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب نماز کی تکبیر ہوتی تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے کے وقت لوگ اپنے مقام پر جم جاتے قبل اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی جگہ پر آئیں۔
