مسجد میں عورتوں کے جانے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , ابومعاویہ , اعمش , مجاہد
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنُوا لِلنِّسَائِ إِلَی الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ فَقَالَ ابْنٌ لَهُ وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ فَيَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ قَالَ فَسَبَّهُ وَغَضِبَ وَقَالَ أَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنُوا لَهُنَّ وَتَقُولُ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، ابومعاویہ، اعمش، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ عورتوں کو رات کے وقت مسجد جانے کی اجازت دو۔ (یہ سن کر) ان کے ایک بیٹے نے کہا کہ واللہ ہم تو ان کو اجازت نہ دیں گے کیونکہ اس طرح وہ گھر سے باہر نکلنے کا) بہانہ تراش لیں گی پس واللہ ہم ان کو اس کی اجازت نہ دیں گے مجاہد کہتے ہیں کہ (معارضہ حدیث پر) عبداللہ بن عمر سخت ناراض ہوئے اور بیٹے کو بہت برا بھلا کہا اور فرمایا کہ میں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر رہا ہوں کہ عورتوں کو اجازت دو اور تو کہتا ہے کہ ہم اجازت نہ دیں گے۔
